Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
135 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
کو یاد رکھیں اور اپنے رب (عَزَّوَجَلَّ)سے ڈریں، جھوٹ اور غیبت ترک کریں۔ کیا معاذَاللہ (عَزَّوَجَلَّ)منہ سے پاخانہ نکلنا کسی کو پسند ہوگا؟ باطِن کی ناک کُھلے تو معلوم ہو کہ جھوٹ اور غیبت میں پاخانے سے بد تر سڑاند (یعنی بدبو)ہے۔ رسولُ اﷲ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم نے فرمایا:''جب بندہ جھوٹ بولتا ہے، اس کی بدبو سے فرِشتہ ایک میل دور ہوجاتا ہے۔''
 (سُنَنِ تِرمِذی ج۳ص۳۹۲ حدیث ۱۹۷۹)
حضرتِ سیِّدُناجابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے راوی ہم خدمتِ اقدس حُضور سیِّدِ عالم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم میں حاضر تھے کہ ایک بدبُو اُٹھی، رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم نے فرمایا:جانتے ہو کہ یہ بدبو کیا ہے، یہ ان کی بدبو ہے جو مسلمانوں کی غیبت کرتے ہیں۔
      (ذَمُّ الْغِیبَۃلِابْنِ اَبِی الدُّنْیا ص۱۰۴ رقم۷۰)
   اللہ ہمیں جھوٹ سے غیبت سے بچانا         مولیٰ ہمیں  قیدی  نہ جہنَّم  کا بنانا

   اے  پیارے خدا از پئے سلطانِ زمانہ          جنَّت کے مَحَلّات میں تو ہم کو بسانا
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!          اَسْتَغْفِرُاللہ

 صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ہر بال کے بدلے ایک ایک نور
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں زَبان  کا دُرُست استِعمال سیکھنا چاہئے ۔ ورنہ خدا کی قسم! غیبتیں اور تہمتیں اور مختلف گناہوں کی شامتیں آخرت میں پھنسا سکتی ہیں۔ واقِعی اگر ہم اپنی زَبان  کا دُرُست استعمال کریں تووقتاً فوقتاً ڈھیر ساری نیکیاں حاصل کرسکتے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں زَبان  کا دُرُست استِعمال سیکھنا چاہئے ۔ ورنہ خدا کی قسم! غیبتیں اور تہمتیں اور مختلف گناہوں کی شامتیں آخرت میں پھنسا سکتی ہیں۔ واقِعی اگر ہم اپنی زَبان  کا دُرُست استعمال کریں تووقتاً فوقتاً ڈھیر ساری نیکیاں حاصل کرسکتے ہیں۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایاکہ بازار میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرنے والے کے لیے ہر بال کے بدلے قِیامت میں نور ہوگا۔
            (شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۴۱۲حدیث ۵۶۷ )
Flag Counter