Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
132 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
   جو ہے غافل ترے ذِکر سے ذوالجلال       اُس کی غفلت ہے اُس پر وَبال و نَکال۱؎

   قعرِ  غفلت۲؎ سے ہم کو خدایا  نِکال       ہم ہوں ذاکر۳؎ ترے اور مذکور۴؎ تُو

                        اللہ، اللہ، اللہ، اللہ، (سامانِ بخشش)
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

  تُوبُوا اِلَی اللہ!          اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اپنی نیکیاں تمہیں کیوں دوں؟
ایک شخص نے حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی سے کہا : مجھے خبر ملی ہے آپ میری غیبت کرتے ہیں !فرمایا:میرے نزدیک تمہاری
اَھمِّیَّت
اتنی زیادہ بھی نہیں کہ میں اپنی نیکیاں تمہارے حوالے کر دوں۔
 (اِحیاءُ الْعُلوم ج۳ص۱۸۳)
غیبت گویا نیکیاں پھینکنے کی مشین ہے
حضرتِ سیِّدُنافضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: غیبت کرنے والے کی مثال اُس شخص جیسی ہے جومِنجَنیق(یعنی پتّھر پھیکنے کی ہاتھ سے چلائی جانے والی پُرانے دور کی مشین)کے ذَرِیعے اپنی نیکیوں کو مشرِق و مغرِب ہر طرف پھینکتا ہے۔
(تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۹۳)
کبھی غیبت نہیں کی
حضرتِ سیِّدُناامام بخاری علیہ رَحْمَۃُ اللہِ الباری کا ارشاد ہے کہ حضرتِ سیِّدُناشیخ ابو عاصِم علیہ رَحمَۃُ اللہِ الحاکم فرماتے ہیں:مجھے جب سے عقل(یعنی سمجھ)آئی ہے کہ غیبت حرام ہے میں نے کبھی بھی غیبت نہیں کی۔
(تَھْذِیبُ الْاسماء وَاللُّغات لِلنَّوَوی ص۸۳۶)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1)دُكھ ۔عذاب۔ (2)غفلت كاگڑھا۔ (3)ذكر كرنے والا (4) ذكركیاگیا۔
Flag Counter