Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
125 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
گیہوں کی ایک بوری میں سے گیہوں کا ایک دانہ اٹھا لیا اور اس کو توڑ کر کھانا ہی چاہتا تھا کہ ایک دم مجھے احساس ہوا کہ یہ دانہ میرا نہیں ،چُنانچِہ میں نے اُسے جہاں سے اٹھایا تھافوراً اسی جگہ ڈال دیا ۔اور اس کا بھی حساب لیا گیا یہاں تک کہ اس پَرائےگیہوں کے توڑے جانے کے نقصان کے بقدر میر ی نیکیاں مجھ سے لی گئیں۔
                        (مِرْقاۃُ الْمَفاتِیح ج۸ ص۸۱۱ تحتَ الحدیث۵۰۸۳ )
    ہم  ڈوبنے  ہی  کو تھے کہ آقا  کی مدد نے       گرداب سے کھینچا ہمیں طوفاں سے نکالا

    لاکھوں ترے صدقے میں کہیں گے دمِ محشر      زِنداں ۱ ؎ سے نکالا ہمیں زِنداں سے نکالا
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!          اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جو اپنے لئے پسند کرے وُہی دوسرے کیلئے کہے
حضرتِ سیِّدُناسُفیان ثوری علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اُس کا ذکر اُسی طرح کرو جس طرح اپنی غیر موجودگی میں تم اپنا ذکر ہونا پسند کرتے ہو۔
            (تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۱۹۲)
''فُلاں نے میری غیبت کی ''یہ جان کر غصّے نہ ہوں
حضرتِ سیِّدُنا شیخ عبدالوہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی فرماتے ہیں :اپنی غیبت کرنے والے پر مُشتَعِل (یعنی غصّے)ہونامناسِب نہیں اُس سے تو تمہیں مَحَبَّت کرنی چاہئے کہ اس کے غیبت کرنے کی وجہ سے تمہیں ثواب حاصل ہو رہا ہے!اگر چِہ اُس نے اِس بات کاقَصد(یعنی ارادہ)نہیں کیا ۔مزید فرماتے ہیں:جو شخص اُس آدمی پر غصّہ کرے جس
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1)زِنداں (یعنی قید خانہ)
Flag Counter