| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
ایک تنکے نے جنَّت سے روک دیا
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کا مطبوعہ رسالہ ، ''ظلم کا انجام''صَفْحَہ11تا13پر حضرتِ علامہ عبدالوہّاب شَعرانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی کی کتاب ''تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّین''کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے:مشہور تابِعی بُزُرگ حضرتِ سیِّدُنا وَہب بن مُنَبِّہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:ایک اسرائیلی شخص نے اپنے پچھلے تمام گناہوں سے توبہ کی، ستَّر سال تک لگاتار اس طرح بندگی کرتا رہا کہ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو جاگ کر عبادت کرتا، نہ کوئی عمدہ غذا کھاتا نہ کسی سائے کے نیچے آرام کرتا۔ اُس کے انتِقال کے بعدکسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا:ما فَعلَ اللہُ بِکَ؟ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ جواب دیا :''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میرا حساب لیا، پھر سارے گناہ بخش دیئے مگر ایک لکڑی جس سے میں نے اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دانتوں میں خِلال کرلیا تھا (اور یہ مُعامَلہ حُقُوق العباد کا تھا)اوروہ مُعاف کروانا رَہ گیا تھا اسکی وجہ سے میں اب تک جنَّت سے روک دیا گیاہوں۔
(تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۵۱)
گیہوں کادانہ توڑنے کا اُخروی نقصان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ذرا غور تو کیجئے!ایک تنکا جنَّت میں داخِلے سے مانِع (یعنی رکاوٹ)ہوگیا!اور اب معمولی لکڑی کے خِلال کی تو بات ہی کہاں ہے۔بعض لوگ دوسروں کے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے ہڑپ کر جاتے ہیں اور ڈکار تک نہیں لیتے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہدایت عنایت فرمائے۔ اٰمین ۔ ایک اور عبرتناک حکایت ملاحَظہ فرمایئے جس میں صرف ایک گیہوں کے دانے کے بِلا اجازت کھانے کے نہیں صرف توڑ ڈالنے کے اُخروی نقصان کا تذکِرہ ہے۔ چُنانچِہ منقول ہے کہ ایک شخص کو بعدِوفات کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا:
مَا فَعَلَ اللہُ بِک؟
یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ کہا:اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بخش دیا، لیکن حساب وکتاب ہوا یہاں تک کہ اس دن کے بارے میں بھی مجھ سے پوچھ گچھ ہوئی جس روز میں روزے سے تھا اور اپنے ایک دوست کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا جب افطار کا وَقت ہوا تو میں نے