| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
''ہرنیا ''کے درد کا خاتمہ
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نَمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے،ذکر اللہ کی کثرت کا جذبہ بڑھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اور کامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
اِس سے دین و دنیا کی ڈھیروں بھلائیاں ہاتھ آئیں گی اور ربِّ کریم عَزَّوَجَلَّ نے چاہا تو بیماریوں سے بھی شفا ئیں ملیں گی۔ اِس ضِمْن میں ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ فرمایئے۔ چُنانچِہ بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے، میرا ہرنیا کاآپریشن ہوا تھا لیکن 12 ماہ گزرجانے کے باوُجُود تکلیف بدستور باقی تھی، مختلف قِسم کی دوائیں استِعمال کی، ڈاکٹروں کو بھی دکھایا مگر فائدہ نہ ہوا۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے مَدَنی قافِلے میں سفر کی دعوت دی تو میں نے ان سے کہا،بھائی صاحِب! میرے ساتھ یہ بیماری لگی ہوئی ہے اور آپ حضرات مسجِد میں فرش پر سوتے ہیں اس سے میری تکلیف بڑھ جائے گی۔اُس اسلامی بھائی نے مجھ پرکافی اِنفِرادی کوشِش کی یہاں تک کہ میرا ذِہن بن گیااور میں مَدَنی قافِلے میں سفر کے لئے تیّار ہو کر عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ حاضِر ہو گیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے تین دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصل کی میرا ہر نیا کا وہ درد جو کسی دوا کو جواب نہیں دے رہا تھا
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی قافِلے کے دوران ہی ختم ہو گیا۔
ہر نیا کا ہو درد اِس سے ہو رنگ زَرد مت ڈریں چل پڑیں قافلے میں چلو رحمتیں لوٹنے برکتیں لوٹنے آئیے نا چلیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد