Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
121 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔
دنیا جہان کی دولت ایک طرف اور غیبت ایک طرف
حضرتِ سیِّدُناوَہب مکی علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی فرماتے ہیں:دنیا کی آفرینِش(یعنی پیدائش )سے لیکر فنا ہونے تک کی تمام دُنیوی نعمتیں بھی بِالفرض میرے پاس ہوں اور میں انہیں راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں لٹا دوں تب بھی اتنے بڑے عظیم ثواب کے کام کے مقابلے میں بہتر یہ سمجھتا ہوں کہ غیبت چھوڑ دوں۔ اِسی طرح دنیا اور اس کی تمام نعمتوں کواللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں لٹانے سے بہتر سمجھتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ اَشیاء کی جانب میری نظر نہ اٹھے۔ اس کے بعد پارہ 26 سورۃُ الحُجُرات کی آیت نمبر 12 کا یہ حصّہ تلاوت کیا:
لَا یَغْتَبۡ بَّعْضُکُمۡ بَعْضًا ؕ
 (پ۲۶الحُجرات۱۲)
رجَمہ  کنزالایمان:ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو۔

اور پارہ 18 سورۃُ النّور کی آیت نمبر 30کا یہ حصّہ تلاوت کیا:
قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصَارِھِمْ
(پارہ 8النور 30)
ترجمہ کنزالایمان:مسلمان مَردوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں۔
                                (تَنبِیہُ الغافِلین ص۸۹)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! ہمارے بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المبین غیبت وغیرہ گناہوں سے کس قَدَر نفرت کرتے تھے، وہ حضرات جانتے تھے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی سے بڑھ کر کوئی نقصانمُتَصَوَّر ہی نہیں، اگر کسی ایک گناہ پر ہی آخِرت میں پکڑ ہو گئی تو خدا کی قسم!سخت رُسوائی کا سامنا ہوگا اور اگر زندگی میں ایک ہی بار غیبت کی اور مُغتاب(یعنی جس کی غیبت کی گئی اس)کو معلوم ہو گیا اور اس سے مُعاف کروانا رَہ گیا اور اُس پر بروزِ قِیامت گرِفت کر لی گئی تو نہ جانے کیا بنے گا !آہ!حُقُوقُ العِباد کا مُعامَلہ بَہُت سخت ہے۔
Flag Counter