| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
پُلْصراط سے گزرنے والوں کے مختلف انداز
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے !کسی پر عیب لگانا کتنی خطرناک بات ہے!تلوار کی دھار سے تیز بال سے باریک جہنَّم پر بنے ہوئے پُلْصراط پر روک دیا جانا ، خدا کی قسم !بہت بڑی سزا ہے۔پُلْصراط کیمُتَعَلِّق ایک حدیثِ پاک مُلاحَظہ ہو چُنانچِہ اُمُّ الْمؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے ، میرے سر تاج ،صاحِبِ معراج ،محبوبِ ربِّ بے نیاز عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جہنّم پر ایک پُل ہے جو بال سے زِیادہ باریک اور تلوار سے تیز تر ہے ،اس پر لوہے کے آنکڑے (یعنی ہُک)اور کانٹے ہیں جوکہ اُسے پکڑیں گے جسے اللہ تعالیٰ چاہے گا ۔لوگ اُس پر گزریں گے ،بعض پلک جھپکنے کی طرح ،بعض بجلی کی طرح، بعض ہوا کی طرح ،بعض بہترین اور اچھّے گھوڑوں اور اُونٹوں کی طرح ( گزریں گے )اور فِرشتے کہتے ہوں گے:
''رَبِّ سَلِّمْ ،رَبِّ سَلِّمْ''۔
اے پروَردگا ر سلامتی سے گزار ،اے پروَر دگار سلامتی سے گزار ۔ بعض مسلمان نَجات پائیں گے ،بعض زخمی ہوں گے ،بعض اَوندھے ہوں گے، بعض مُنہ کے بل جہنَّم میں گرپڑیں گے۔
(مُسندِ اِمام احمدج ۹ ص ۴۱۵حدیث ۲۴۸۴۷)
تفصیلی معلومات کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ''پلصراط کی دہشت''(48صفحات)کا ضَرور مُطالَعَہ فرمایئے بلکہ اپنے عزیزوں کے ایصالِ ثواب کیلئے تقسیم فرمایئے۔
یا الہٰی جب چلوں تاریک راہِ پُلْصِراط یا الہٰی جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے
آفتابِ ہاشِمی نورُالْھُدیٰ کا ساتھ ہو ربِّ سلِّم کہنے والے غمزُد ا ۱ ؎ کا ساتھ ہو
یا الہٰی ! نامہ اعمال جب کُھلنے لگیں
عیب پوشِ خلْق ستّارِ خطا کا ساتھ ہوــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ غمزُدا یعنی غم دُور كرنے والا