غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیّت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔آپ کی ترغیب کیلئے ایک مَدنی بہارپیشِ خدمت ہے چُنانچِہ پکا قَلْعہ حیدرآباد(بابُ الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اِس طرح کا بیان ہے:اچانک میرے دل میں درد ہوا ۔ جب دواؤں سے فائدہ نہ ہوا توبابُ المدینہ کراچی آ کر جِناح اَسپتا ل میں دل کا آپریشن کروایا۔ مگر تکلیف ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی، درد کی بے شمار دوائیں استِعمال کیں، لیکن فائدہ نہ ہوا۔ آخِر کار ایک اسلامی بھائی کی اِنفِرادی کوشِش کے نتیجے میں عاشقِانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں سُنَّتوں بھرے سفرپر روانہ ہوگیا ۔ مَدَنی قافِلے میں کسی قسم کی دوا استِعمال کی نہ ہی پرہیزی کی۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اس مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت سے اللہ تعالیٰ نے میرے مرض کو دور کردیا۔