Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
106 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر دُرُود پاک کی کثرت کروبے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے ۔
63 روزہ سنّتوں بھرے تربیّتی کورس کی سعادت پانے اور مساجِد آبادفرمانے وغیرہ وغیرہ نیکیاں بجا لانے کی اچّھی اچّھی نیّتیں بھی کیں،نیز گھر والوں سمیت سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویَّہ میں داخِل ہو کر عطّاری ہو گئے۔ یہ بیان دیتے وقت دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے انہیں ابھی چند ہی روز ہوئے ہیں اور وہ اس وَقت سنّتوں کی تربیّت کے 12دن کے مَدَنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرے سفر میں ہیں۔
  	خوب جھومو اے گنہگارو تمہاری عید ہے

 	 ہو گیا  بخشش کا ساماں عیدِ  میلاد  النّبی
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
چراغاں دیکھ کر کافر نے اسلام قبول کر لیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آ پ نے!جشنِ ولادت کی بھی کیا خوب مَدَنی بہاریں ہیں، عاشِقانِ رسول جشنِ ولادت مناتے ہیں جبھی تو اُن نشہ بازوں کو اِس رحمتوں بھر ی رات کا پتا چلا اور ان کے دل میں احترام پیدا ہوا اور سیدھے ایسی مسجِد میں پہنچے جہاں جشنِ ولادت کا چَراغاں ہو رہا تھا اور سبز سبز پرچم لہرا رہے تھے۔ جشنِ ولادت کے چراغاں کی تو کیا بات ہے۔ ایک اسلامی بھائی نے مجھے بتایا کہ ایک بار جشنِ ولادت کے موقع پر مسجِد کو سجا کر دُلہن بنایا ہوا تھا، ایک غیر مسلم قریب سے گزرا اُس نے سجاوٹ کے بارے میں معلومات کی جب اسے بتایا گیا کہ ہم نے اپنے پیارے نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کی خوشی میں یہ عظیم الشّان چَراغاں کیا ہے، تو اس کا دل نبیِّ آخِرا لزَّماں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمت سے لبریز ہو گیا کہ آج ولادت کو 1500سال گزر گئے اِس کے باوُجُود مسلمان اپنے نبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اس قدر تزک واحتشام سے جشنِ ولادت مناتے اور اپنی مسجدوں اور گھروں کو یوں سجاتے ہیں تو بس یہی دین سچا ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
اُس نے کفر سے توبہ کی، کلمہ پڑھا اور حلقہ بگوشِ اسلام ہو گیا۔
Flag Counter