Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
101 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
ہو نظرِ کرم بہرِ ضِیا سُوئے گنہگار

جنَّت میں پڑوسی مجھے آقا کا بنا دے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا  اِلَی  اللہ  !               اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حُوریں پانے کا عمل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غیبتوں اور گناہوں بھری باتوں سے جان چھڑایئے اور خود کو جنَّت کا حقدار بنایئے۔ تھوڑی سی زَبان چلایئے،
اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیم
زَبان پر لایئے اورجنَّت کی حوریں پایئے ۔چُنانچِہ ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے چالیس سال تک اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی عبادت کی۔ ایک بار دعا کی:یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !تیری رَحمت سے مجھے جو کچھ جنَّت میں ملنے والا ہے اس کی کوئی جھلک دنیا میں بھی دکھا دے۔ ابھی دعا جاری تھی کہ یک دم محراب شَق ہوئی اور اس میں سے ایک حسینہ و جمیلہ حُور بر آمد ہوئی، اُس نے کہا کہ تجھے جنَّت میں مجھ جیسی سو حوریں عنایت کی جائیں گی،جن میں ہر ایک کی سو سو خادِمائیں اور ہر خادِمہ کی سو سو کنیزیں ہونگی اور ہر کنیزپر سو سو ناظِمائیں (یعنی انتِظام کرنے والیاں)ہونگی۔ یہ سُن کر وہ بُزُرگ خوشی کے مارے جھوم اٹھے اورسُوال کیا: کیا کسی کوجنَّت میں مجھ سے زیادہ بھی ملے گا؟ جواب ملا:اِتنا تو ہر اُس عام جنتّی کو ملے گا جو صبح وشام
اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیم
پڑھ لیا کرتا ہے۔
 (رَوْضُ الرَّیاحِین ص۵۵)
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مسلمانوں کی آبرو وغیرہ دوسرے مسلمان پر حرام ہے
نبیوں کے سلطان ،  رحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان محبوبِ رحمن عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:مسلمان کی سب چیزیں مسلمان پرحرام ہیں اس کا مال اور اس کی آبرو اور اس کا خون۔ آدمی کو برائی سے اتنا
Flag Counter