گھریلوعلاج |
اس سے کافی شِفائیں مل رہی تھیں ، مگر بعض مریض اِسی کے منفی اثر (REACTION) کے سبب فوت بھی ہو جاتے تھے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے شکر اور میٹھی چیزوں والے ، فِشارُالدَّم(ہائی بلڈ پریشر)والوں کیلئے نمک اور چکناہٹ والے اور دل کے مریضوں کیلئے گھی تیل والی دواؤں کے نسخے نقصان دہِ ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اِسی طرح بعضوں کو کھجوروں ، چُھوہاروں سے منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں اورکسی کو دودھ ہَضم نہیں ہوتا۔
کیاہر مریض کیلئے شہد مفید ہے؟
شہد ہی کولے لیجئے حالانکہ اِس میں شِفا ہے:تاہم بعضوں کے وُجُود اِس کوبرداشت نہیں کر پاتے چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 25 صَفْحَہ 88 پر رَدُّالْمُحتار کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں:''جن مِزاجوں (یعنی طبیعتوں )پر صَفرا (۱) غالب ہوتا ہے شہد اُنہیں نقصان کرتا ہے بلکہ بارہا بیمار کر دیتا ہے !باآنکہ(یعنی باوُجُود اس کے کہ)وہ(یعنی شہد)بَنَصِّ قراٰنی(دلیلِ قراٰنی سے)شِفا ہے۔''
(رَدُّالْمُحتار ج 10 ص 50 دارالمعرفۃ بیروت )
اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ (1) اَخلاطِ اَربَعَہ یعنی چار خِلطَیں(۱) صَفرا( یعنی پِت) (۲) خون(۳) بلغم اور (۴) سَودا( جَلا ہوا سیاہ بلغم) ان چاروں میں سے جن لوگوں کے وُجُود میں صَفرا( پِت) یعنی پیلے رنگ کاکڑوا پانی زائدہو اُس کیلئے شہد کا استِعمال مُضرِّ صحّت ہے۔