Brailvi Books

گھریلوعلاج
3 - 11
طِب یقینی نہیں ظَنّی ہے
    اِس کتاب میں جو بھی طبّی علاج تجویز کئے گئے ہیں وہ یقینی نہیں ہیں بلکہ سارے کا سارا طِبّ ہی ظَنّی یعنی اس میں غلطی کا امکان رہتاہے، ہر دواء ارادۂ الہٰی عَزَّوَجَلّ َکے تابِع ہے ۔ اگر شِفاء مل جائے تو دواء کاکمال نہیں،ربِّ مُتَعال عَزَّوَجَلَّ کا رحم وکرم اور جُود و نَوال ہے۔ اگر شِفاء نہ ہو یا خدا نخواستہ مزید نقصان ہو جائے تب بھی اللہ عَزّ َوَجَلَّ کی رِضا پر راضی رہئيے۔ اکثرنُسخہ جات مختلف کتابوں سے اور بعض اپنے تجرِبات کی روشنی میں تحریر کئے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ غَرَض و غایت خدمتِ اُمّت اور اس کے ذَرِیعے حصولِ رِضا ئے ربُّ العزّت جَلَّ جَلا لُہٗ ہے۔اُمّت کی خیر خواہی بڑے ثواب کا کام ہے کہ
خَیْرُ النَّاسِ اَنْفَعُھُمْ  لِلنَّاسِ
یعنی بہترین شخص وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔
(اَ لْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص246 حدیث 4044 دار الکتب العلمیۃ بیروت)
اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب ، (۱) ہم گناہوں کے مریضوں کے طبیب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ مَنفَعَت نشان ہے :جو کوئی تم میں سے اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکتا ہو تو اُسے نَفع پہنچا نا چاہئے۔
(صَحِیح مُسلِم حدیث 2199،ص1207)
سُنا سُنایا علاج خطرناک ثابِت ہو سکتا ہے
علاج کیلئے کسی ایک طبیب کومُستَقِلاً (مُس۔تَ۔قِلاً)مخصوص کر لینا
(1) لبيب يعنی عقلمند, دانا
Flag Counter