جاتی ہے ۔ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی تالیف کردہ کُتُب ورَسائل کا طرزِ تحریر عام فَہْم ،شیریں اوراندازِ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ پڑھنے والا متاثر ہوئے بِغیر نہیں رہ سکتا ۔یہی وجہ ہے کہ عوام وخَواص دونوں آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی تحریروں کے شیدائی ہیں اور آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی کُتُب ورَسائل کو نہ صرف خود پڑھتے ہیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو پڑھنے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں خرید کر مفت تقسیم بھی کرتے ہیں۔ تادمِ تحریر درجنوں موضوعات پر آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی منفرد اُسلوب کی حامل متعدد کتب و رسائل اور تحریری بیانات منظر عام پر آچکے ہیں۔اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوَجَلّ! امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی ان کُتُب ورَسائل کی بَرَکت سے کثیر مسلمانوں کو توبہ نصیب ہوئی اور ان کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔ رَسائلِ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی مزید مَدَنی بہاریں ملاحظہ ہوں: