Brailvi Books

غافل درزی
7 - 34
ماں نے جب مجھے تبدیل ہوتا دیکھا تو بے حد خوش ہوئیں اور خوب دعاؤں سے نوازا ، عزیز و رشتہ دار سب مجھ سے خوش ہو گئے۔ اَلحمدُ للہ عَزَّوّجَلَّ آج کل دعوتِ اسلامی کی ایک تَحصیل مُشاوَرت کے خادِم (نگران) کی حیثیت سے حسبِ توفیق سنّتوں کی دھومیں مَچانے کی سعادت پا رہا ہوں۔
عاشِقانِ رسول	لائے جنّت کے پھول 	آؤ لینے چلیں	قافِلے میں چلو 

بھاگتے ہیں کہاں	آبھی جائیں یہا ں 		پائیں گے جنّتیں 	قافِلے میں چلو
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کارسالہ پڑھ کر عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی نے ایک بے نَمازی ماڈَرن نوجوان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا! یہ بھی معلوم ہوا کہ مکتبۃُ المدینہ کی جانِب سے شائِع ہونے والے سنّتوں بھرے رسائل بانٹنے کے بَہُت فوائد ہیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
رَسا ئلِ عطّا ریہ کی بَہَاریں
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوَجَلَّ!اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے دیگر ذرائع کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں کُتُب ورَسائل کے ذریعے بھی اسلامی بھائیوں تک نیکی کی دعوت پہنچائی
Flag Counter