Brailvi Books

غافل درزی
23 - 34
کے دل میں بھی دعوتِ اسلامی کی محبت محسوس کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ گھر میں امیرِ اَہلسنّتدامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے رسائل پڑھے جانے کے ساتھ ساتھ ''سنتوں بھرے بیانات'' کی کیسٹیں بھی سنی جانے لگیں۔

    رسائلِ عطاریہ پڑھنے اور امیرِ اَہلسنّتدامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے سنتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں سنتے رہنے کی برکت سے نہ صرف ہماراپورا گھر بلکہ خاندان چند دیگر گھرانے بھی بدمذہبیت سے توبہ کرکے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہمارے خاندان میں برقع پہننے کا قطعاً رواج نہ تھابلکہ بدقسمتی سے برقع پہننا بہت زیادہ معیو ب سمجھا جاتا تھا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے رسالے کی وہ بہاریں نصیب ہوئیں کہ میری بہنیں مَدَنی برقع پہننے لگیں اوردعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مَدَنی کاموں میں بھی شامل رہتی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلّ میں خود بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رچ بس چکا ہوں۔ 

                                                                                                               اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (11) فِلموں کا جُنونی
    ضِلع بَہَاوَلپور(پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ اسکول میں بُرے ماحول کے سبب فلموں کا جُنون کی حد تک شوقین ہوگیا تھا، صرف
Flag Counter