Brailvi Books

غافل درزی
20 - 34
پابندی سے سفر کرنے کا معمول بنا لیا ہے۔ 2000؁ میں جب امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کانپور میں تشریف لائے تو میں امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ میں داخل ہو کر ''عطاری'' بھی بن گیا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    آپ بھی پہلی فرصت میں ''بُرے خاتمے کے اسباب '' پڑھئے اور ان اسباب سے بچنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائيے۔

                                                                                                               اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (10)کربلا کا خونی منظر
    حیدرآباد(باب الاسلام سندھ پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ غالِباً2004؁  کی بات ہے فیضان مدینہ میں ایک ذمہ دار مبلغ نے (جو دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول سے کم و بیش 15سال سے وابستہ ہیں )حیرت انگیز انکشاف کیا۔انہوں نے بتایاکہ میرا خاندان بدمذہب فرقے سے تعلق رکھتا تھا۔ بچپن ہی سے ہمیں یہ ذہن دیاگیا کہ سُنی علماءِ کرام اور کسی دین دار شخص کے قریب بھی مت جاناورنہ (معاذا للہ عزوجل) وہ تمہیں گمراہ کردیں گے۔ حتی کے ہم کسی عاشِقِ رسول سُنّی کو مذہبی حلئے میں دیکھتے تو(معاذا للہ عزوجل) ان پر آوازیں کستے اور ان کامذاق اڑاتے ۔ میں فلموں کا انتہائی شوقین تھا۔ چھٹی کے دن دوستوں کے ہمراہ سینما گھرجا کر فلم دیکھنے کا عرصہ دراز سے معمول تھا۔ زندگی اسی طرح غفلت میں بسر ہو رہی تھی کہ
Flag Counter