Brailvi Books

غافل درزی
14 - 34
کے حوالے سے خوف کا اسقدر غَلَبہ ہواکہ میری زبان گُنگ ہوگئی، آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہنے لگے اورزبان کی بے احتیاطی کا شدت سے احساس ہونے لگا ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی تحریر میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ میں نے ذہن پرخوب زور دے کر اپنے متعلقین اورجس کسی سے کسی قسم کا بھی واسطہ رہا ہے، اپنی یاداشت کے مطابق ان کی فہرست بنائی اور فرداً فرداً معافی مانگنے کی کوشش بھی شروع کردی ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    ''غیبت کی تباہ کاریاں'' دراصل امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا وہ رقّت انگیز مکتوب ہے جو آپ نے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ، دیگر مجالس اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے نام بیرونِ ملک سے لکھا تھا ۔ غیبت کے موضوع پر ایسی جامع اور منفرد تحریر شاید آپ کی نظر سے پہلے نہ گزری ہو ۔ اس رسالے کو خود بھی پڑھئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دیجئے ۔

                                                                                                               اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (6) زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر کے تا ثرات
    راولا کوٹ (آزاد کشمیر)کے مبلغِ دعوت اسلامی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ
Flag Counter