Brailvi Books

غافل درزی
10 - 34
مَدَنی قافلے میں سفر کی بھی سعادت حاصل ہوئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگیا اورتادمِ بیان جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی( یعنی عالم کورس) کے درجہ ثانیہ کا طالبِ علم ہوں۔اللہ تبارکَ وتعالیٰ میری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو ہمیشہ نظرِ بد سے محفوظ رکھے کہ اِس کی بَرَکت سے مجھ جیسا گندی نالی کا کیڑا عزّت و آبرو کے ساتھ علمِ دین حاصِل کرنے میں مشغول ہو گیا۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (3)خوش نصیب رِیْنجَرز آفیسر
    حیدرآباد(باب الاسلام سندھ پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ غالِباً2002؁  کی بات ہے میں نمازِ ظہر کے بعد باب المدینہ (کراچی) جانے کیلئے کوچ میں سُوار ہوا۔دورانِ سفر برابر والی سیٹ پربیٹھے ہوئے اسلامی بھائی سے گفتگو ہوئی تو پتا چلاوہD.S.R ( یعنی رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ) ہیں۔

    میں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں مَدَنی ماحول کی چند بہاریں سنائیں۔گفتگو کے دوران جب میں نے پوچھا: ''آپ کسی سے مرید ہیں؟ ''تو وہ طیش میں آ کر کہنے لگے :''بھائی !ہم بے پیرے ہیں ،بے پیرے!اور بے پیرے ہی صحیح ہیں کیونکہ میری نظر میں اس وقت
Flag Counter