Brailvi Books

غفلت
8 - 24
گناہوں کا اِرتِکاب کرنے کے باعث ایمان برباد ہوگیا اور جہنَّم مقدَّر بن گیا تو کیا بنے گا! ذرا دل کے کانوں سے خُدا ئے رَحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عبر ت نشان سنئے!چُنانچِہ پارہ 10 سُوْرَۃُ  التَّوْبَہ کی آیت82 میں ارشاد ہو تا ہے:
فَلْیَضْحَكُوْا قَلِیْلًا وَّ لْیَبْكُوْا كَثِیْرًاۚ- ترجَمۂ کنزالایمان: تو انہیں چاہیے کہ تھوڑا  ہنسیں اور بَہُت روئیں۔
موت کے  تین قاصد
 	مَنقول ہے: حضرتِ سیِّدُنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور حضرتِ سیِّدُنا عزرائیل مَلَکُ الْموت عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام میں دوستی تھی۔ ا یک بارجب حضرتِ سیِّدُنا مَلَکُ الْموت عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  آئے تو حضرت سیِّدُنا یعقوب عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اِسْتِفسار فرمایا کہ آپ ملاقات کے لیے تشریف لائے ہیں یا میری رُوح قبض کرنے کے لیے ؟ کہا: ملاقات کے لیے۔فرمایا: مجھے وفات دینے سے قبل میرے پاس اپنے قاصد بھیج دینا۔مَلَکُ الْموت عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے کہا: میں آپ کی طرف دو یا تین قاصد بھیج دوں گا۔چُنانچِہ جب رُوح قَبض کرنے کے لیے مَلَکُ الْموت عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام آئے تو آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے ارشاد فرمایا: آپ نے میری وفات سے قبل قا صِد بھیجنے تھے وہ کیا ہوئے ؟ حضرتِ سیِّدُ نا مَلَکُ الْموت عَلَيْهِالصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے کہا: سیاہ یعنی کالے بالوں کے بعد سفید بال ، جِسمانی طاقت کے بعد کمزوری اور سیدھی کمر کے بعدکمر