Brailvi Books

غفلت
4 - 24
کترانے والوں ،اپنے مکانات کے ڈیکوریشن پر پانی کی طرح پیسہ بہانے والوں مگر    راہِ خداعَزَّ وَجَلَّ میں خَرچ کرنے سے جی چُرانے والوں ، دولت میں اِضافے کے لیے مختلف گُر   اپنا نے والوں مگر نیکیوں میں بَرَکت کے مُعامَلے میں بے نیاز رہنے والوں کو خوابِ غفلت سے بیدار ہو کر جھٹ پٹ توبہ کر لینی چاہئے کہیں ایساا نہ ہو کہ موت اچانک آکر روشنیوں سے جگمگاتے کمرے میں فوم کے آرام دِہ گدّے سے مُزَیَّن خوبصورت پلنگ سے اُٹھا کر کیڑے مکوڑوں سے اُبھرتی ہوئی خوفناک اندھیری قبر میں سُلادے اور وہ چِلّاتے رَہ جائیں کہ يااللہ  عَزَّ وَجَلَّ
 ! مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج دے تاکہ وہاں جا کر میں تیری عبادت کروں۔ مولیٰ (عَزَّ وَجَلَّ) !دوبارہ دنیا میں پہنچا دے میں وعدہ کرتا ہوں اپنا سارا مال تیری راہ میں لُٹادوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔پانچوں نَمازیں مسجِد کے اندر پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کروں گا، تہجُّد بھی کبھی نہیں چھوڑوں گا بلکہ مسجِد ہی میں پڑا رہوں گا....... داڑھی تو داڑھی زُلفیں بھی بڑھالوں گا .....سر پر ہر وقت عِمامہ شریف کا تاج سجائے رہوں گا ....... يااللہ  عَزَّ وَجَلَّ
! مجھے واپَس بھیج دے ....... ایک بار پھر مُہْلَت دے دے دنیا سے فیشن کا خاتِمہ کرکے ہر طرف سنّتوں کا پرچم لہرا دوں گا ....... پَروَرْدَگار عَزَّ وَجَلَّ!  صِرْف اورصِرْف ایک بارمُہْلَت عطا فرمادے تاکہ میں خوب نیکیاں کرلوں ....... رات دن گناہوں میں مشغول رہنے والے غفلت شِعاروں کی موت کے بعد چیخ وپکاریقینا لاحاصِل رہے گی۔ قراٰنِ پاک پہلے ہی سے مُتَنَبِّہ(مُ۔تَ۔نَبْ۔بِہ یعنی خبردار) کرچکا ہے چُنانچِہ