Brailvi Books

غفلت
20 - 24
بچّے کا عقیقہ کرنا سنّتِ مبارَکہ ہے‘‘ کے پچیس حُرُوف
کی نسبت سے عقیقے کے25 مَدَنی پھول
	خفرمانِمصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  :’’لڑکا اپنے عقیقے میں گِروی ہے ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے اور اُس کا نام رکھا جا ئے اور سرمُونڈا جائے۔‘‘ (تِرمِذی ج۳ ص۱۷۷ حدیث۱۵۲۷)گِروی ہونے کا یہ مطلب یہ ہے کہ اُس سے پورا نفع حاصِل نہ ہو گا جب تک عقیقہ نہ کیا جائے اور بعض(مُحَدِّثین) نے کہا بچّے کی سلامتی اور اُس کی نَشو ونُما(پھلنا پھولنا) اور اُس میں اچّھے اَوصاف (یعنی عمدہ خوبیاں )ہونا عقیقے کے ساتھ وابَستہ ہیں (بہارِ شریعت ج ۳ ص ۳۵۴)خبچّہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ  کہتے ہیں ( ایضاًص۳۵۵ )  خجب بچہ پیدا ہو تو مُستحب یہ ہے کہ اُس کے کان میں اَذان و اِقامت کہی جائے ۔اذان کہنے سے ان شاءَاللہتعالیٰ بلائیں دُور ہو جائیں گیخ بہتر یہ ہے کہ دہنے (یعنی سیدھے )کان میں چار مرتبہ اَذان اور بائیں (یعنی اُلٹے ) میں تین مرتبہ اِقامت کہی جائے خبَہت لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اَذان کہی جاتی ہے اور لڑکی پیدا ہوتی ہے تو نہیں کہتے۔ یہ نہ چاہیے بلکہ لڑکی پیدا ہو جب بھی اذان و اِقامت کہی جائیخ ساتویں دن اُس کا نام رکھا جائے اور اُس کا سرمونڈا جائے اور سر مونڈنے کے وَقت عقیقہ کیا جائے۔ اور بالوں کو وَزن کر کے اُتنی چاندی یا سونا صَدَقہ کیا جائے (ایضاً ص ۳۵۵)خلڑکے کے عقیقے میں دو بکرے اور لڑکی میں ایک بکری ذَبح   کی جائے یعنی لڑکے میں نَر جانور اور لڑکی میں مادَہ مُناسِب ہے۔ اور لڑکے کے عقیقے میں