مرکزُ الاولیاء میں ہونے والی شدید بارِشوں کے نتیجے میں شہید ِدعوتِ اسلامی حاجی اُحُد رضا عطّاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ البَارِی کی قبر مُنْہَدِ م ہوگئی تھی،جب مجبوراً قبرکُشائی کی گئی تو ان کی لاش بِالکل تَرو تازہ برآمد ہوئی اور کئی لوگوں کی حاضِری میں شہید ِ دعوتِ اسلامی کو دوسریقَبْر میں منتِقل کیا گیا تھا۔ آخِرمیں میری تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سے مَدَنی التجاہے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے۔ دعوت اسلامی میں کوئی ممبر شپ نہیں ہے، آپ اپنے یہاں ہونے والے ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت اور سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفر فرمایا کریں ،سبھی کو چاہئے کہ اپنے اپنے شُعبے میں خوب سنّتوں کے مَدَنی پھول لٹائیں اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد