حدیث۱۰۵۹۰)اسی طرح ایک اورحدیثِ پاک میں ارشاد ِ عبرت بنیاد ہے:جو ماہ رَمَضان کا ایک روزہ بھی بِلاعُذْرِشَرْعی ومَرَض قَضا کردیتاہے تو زمانے بھر کے روزے اُسکی قَضا نہیں ہوسکتے اگرچِہ بعد میں رکھ بھی لے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۱۷۵ حدیث۷۲۳)
آنکھوں میں آگ
عورتوں کو تاڑنے والوں ،اَمردوں کے ساتھ بدنِگاہی کرنے والوں ، فلمیں ڈِرامے دیکھنے والوں ،گانے باجے اور غیبتیں سننے والوں کو چاہئے کہ جھٹ توبہ کریں ورنہ یقینا عذاب سہا نہ جائیگا،منقول ہے: جو کوئی اپنی آنکھوں کو نَظَرِحرام سے پُر کرے گا قِیامت کے روز اُس کی آنکھوں میں آگ بھردی جائے گی۔ (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۱۰)
آگ کی سَلائی
حضرتِ علّامہ اَبُو الْفَرَج عبدُ الرّحمٰن بن جَوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نَقْل کرتے ہیں : عورت کے مَحاسِن ( یعنی حُسن و جمال ) کو دیکھنا ابلیس کے زَہر میں بُجھے ہوئے تیروں میں سے ایک تیر ہے، جس نے نامَحرم سے آنکھ کی حفاظت نہ کی اُس کی آنکھ میں بروزِ قِیامت آگ کی سَلائی پھیری جائیگی۔ ( بَحرُ الدُّمُو ع ص۱۷۱)
آنکھوں اور کانوں میں کیل
حضرتِ سیِّدُناامام حافِظ ابوالقاسِم سُلَیمان طَبَرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورانی نَقْل کرتے ہیں : میرے میٹھے میٹھے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک منظر یہ بھی دیکھا کہ کچھ لوگوں