Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
9 - 32
    یاد رکھئے! موسیقی والے گانے سننا گناہ ہے بلکہ کہیں سے اس کی آواز آرہی ہوتو وہاں سے ہٹ جانا اور نہ سننے کی بھر پور کوشش کرنا ضَروری ہے چُنانچِہ حضرتِ علامہ شامی قُدِّسَ سرُّہُ السّامی فر ما تے ہیں :'' بانسری اور دیگر سازوں کا سننا بھی حرام ہے اگر اچانک سُن لیا تو معذور ہے اور اس پر واجِب ہے کہ نہ سننے کی پوری کوشِش کرے۔''
( رَدُّ المُحتار ج۹ ص۶۵۱ دارالمعرفۃ بیروت)
مُوسیقی کی آواز سے بچنا واجِب ہے
    حضرتِ سیِّدُنا علّامہ شامی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں،'' (لچکے توڑے کے ساتھ) ناچنا ، مذاق اُڑانا، تالی بجانا، سِتار کے تار بجانا، بَربَط، سارنگی ، رباب، بانسری ، قانون ، جھانجھن، بِگل بجانا ، مکروہِ تحریمی( یعنی قریب بہ حرام) ہے کیونکہ یہ سب کفّار کے شعار ہیں، نیز بانسری اور دیگر سازوں کا سننا بھی حرام ہے اگر اچانک سُن لیا تو معذور ہے اور اس پر واجِب ہے کہ نہ سننے کی پوری کوشِش کرے''۔(اَیضاً ص۶۵۱)
Flag Counter