ميٹھے ميٹھے اسلامی بھائیو! جوں ہی موسیقی کی آواز آئے تو ممکنہ صورت میں فوراً کانوں میں اُنگلیاں داخِل کرکے وہاں سے دُور ہٹ جانا چاہئے۔اگر اُنگلیاں تو کانوں میں ڈال دِیں مگر وَہیں کھڑے یا بیٹھے رہے یا معمولی سا پرے ہٹ گئے تو مُوسیقی کی آواز سے بچ نہیں سکیں گے۔اُنگلیاں کانوں میں ڈال کر نہ سَہی مگر کسی طرح بھی مُوسیقی کی آواز سے بچنے کی بھرپور کوشش کرنا واجِب ہے۔ اگر کوشش نہیں کریں گے تو ترکِ واجِب کاگناہ ہو گا۔
آہ!آہ!آہ! اب تو سیاروں،طیّاروں،مکانوں،دُکانوں، ہوٹلوں، چوراہوں اورگلیوں بازاروں میں جس طرف بھی جائیے موسیقی کی دُھنِیں سنائی دیتی ہیں۔گانے جاری ہونے کی صورت میں ہوٹل میں کھانے پینے کی ہرگز ترکیب نہیں کرنی چاہئے۔