Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
7 - 32
ہیں اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔فرمایا:ہاں خواہ نَمازیں پڑھتے ہوں، روزے رکھتے ہوں، حج کرتے ہوں۔ عرض کی گئی: ان کا جُرم کیا ہوگا ؟ فرمایا: وہ عورَتوں کا گانا سنیں گے اور باجے بجائیں گے اور شراب  پئیں گے اسی لَھْو و لَعِب (یعنی کھیل کود) میں رات گزاریں گے اور صبح کو بندر اور خِنزیر بنادیئے جائیں گے ۔
     (عُمدَ ۃُالقاری ج ۱۴ ،ص۵۹۳ دارالفکر بیروت)
سُرخ آندھیاں
حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ  تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے،تاجدارِ رسالت،محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : جب میری امّت پندرہ۱۵ خصلتیں اختیار کر لے گی تو اس پر آفتیں اور بلائیں نازل ہوں گی عرض کی گئی : یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ واٰلہٖ وَسلَّم وہ کون سی خصلتیں ہیں؟ فرمایا:(۱)جب مالِ غنیمت کو ذاتی دولت بنالیا جائے اور(۲) امانت کو مالِ غنیمت بنا لیا جائے اور(۳)
Flag Counter