عُمدَ ۃُالقاری میں ہے ، مدینے کے تاجدار ، رسولوں کے سالار' نبیو ں کے سردار،مدینے کے تاجدار، بِاذنِ پروردگارغیبوں پر خبردار، شَہَنشاہ ِاَبرا ر،ہم غریبوں کے غمگسار،ہم بے کسوں کے مدد گار،صاحبِ پسینہ خوشبودار' شفیعِ روزِ شُمار، جناب احمدِ مختارصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کا ارشادِ عبرت بنیاد ہے : آخِر زمانہ میں میری امّت کی ایک قوم کو مَسْخْ کرکے بندر اورخِنزیر بنادیا جائے گا۔ صحابہ کرام علیھم الرضوان نے عرض کی:یارسولَ اﷲعَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم خواہ وہ اِس بات کی گواہی دیتے ہوں کہ آپ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم