Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
5 - 32
ایک ایک ماہ تک مدہوش پڑے رہتے اور دانہ نہ چُگتے،شیرخوار بچے نہ روتے نہ دودھ طلب کرتے،کئی افراد فوت ہوجاتے حتّٰی کہ ایک بار آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکی پرسُوز آوازکے سبب بَہُت سارے افراد دم توڑ گئے ۔ شیطان یہ سب کچھ دیکھ کر جل بُھن کر کباب ہوا جارہا تھا با لآخر اُس نے بانسری اور طنبورہ بنایااور حضرتِ سیِّدُنا داو،دعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے رحمتوں بھرے اجتماع کے مقابلے میں اپنا نُحُوستوں بھرا اجتماع یعنی محفلِ موسیقی کا سلسلہ شروع کیا۔ اب سامِعینِ داو،د ی دو گروہوں میں مُنقَسِم ہو گئے، سعادت مند حضرات حضرتِ سیِّدُنا داو،دعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ہی کو سنتے جبکہ بدبخت افراد گانے باجوں اور راگ رنگ کی محافل میں شرکت کرکے اپنی آخرت خراب کرنے لگے۔
             ( ماخوذ از کشف المحجوب ص۴۵۷ )
کانوں میں پگھلا ہوا سیسہ ڈالا جائیگا
     ميٹھے ميٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !گانے باجے سننا سنانا شيطانی اَفعال ہیں،سعادت مندمسلمان ان چیزوں کے قریب بھی نہیں پھٹکتے ۔
Flag Counter