Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
4 - 32
آيت79 میں ارشاد ہوتا ہے:
وَّ سَخَّرْنَا مَعَ دَاوٗدَ الْجِبَالَ یُسَبِّحْنَ وَ الطَّیۡرَ ؕ
ترجَمہ کنزا لایمان:اور داو،د کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیئے کہ تسبیح کرتے اور پرندے۔
    مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان ا س آیت کے تحت تفسیرنورُ العِرفان میں فرماتے ہیں:''اس طرح کہ پہاڑ اور پرندے آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے ساتھ ایسی تسبیح کرتے تھے کہ سننے والے ان کی تسبیح سنتے تھے ۔ورنہ شجر و حجر(تو)اللہ کی تسبیح کرتے ہی رہتے ہیں ۔''
(نورالعرفان ص ۵۲۳)
داو،د علیہ السلام کی دلکش آواز کے کرشمے
حضرتِ سیِّدُنا داتا گنج بخش رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :اللہُ وَدودعَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا داودعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو اِ س قَدَر نوازا تھا کہ آپ کی خوش الحانی کے باعث چلتاہوا پانی ٹھہر جاتا،چرندے اور جانور آوازِ مبارَکہ سن کر پنا ہ گاہوں سے باہَر نکل آتے ،اُڑتے پرندے گرپڑتے اور بسا اوقات
Flag Counter