Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
3 - 32
کر۔اُس نے نہایت ہی خوش الحانی کے ساتھ اشعار پڑھنے شروع کردیئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اونٹوں پر کیفیت طاری ہوئی وہ پانی پینا بھول گئے ،مستی میں جھومنے لگے اور پھر بے تابانہ جنگل کی طرف بھاگنے لگے۔اس کے بعد سردار نے غلام کو آزاد کرکے مجھے بخش دیا۔
  (ماخوذاز کشف المحجوب ص۴۵۴نوائے وقت پرنٹرر،مرکز الاولیاء لاہور)
اچّھے اشعار سُننا ثواب ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! خوش الحان انسان کی آواز میں کتنا جادو ہوتا ہے کہ اس کی سُریلی آواز سے انسان تو انسان حیوان بھی مَست ہوجاتے ہیں ۔جائز اشعار مثلاً حمد،نعت اور مَنْقَبت وغیرہ جائز طریقے پر اچّھی اچّھی نیَّتوں کے ساتھ سننا باعثِ ثواب اور بُرے اشعار جیسا کہ فلموں کے فُحش گانے وغیرہ سننا سببِ عذاب ہے۔ حضرت سیِّدُنا داو،دعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو خوش الحانی کی نعمت عطا ہوئی تھی اور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی آواز کے ساتھ چرندے پرندے بھی تسبیح کرتے تھے چُنانچِہ پارہ17 سورۃُالانبیاء
Flag Counter