Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
30 - 32
اَعُوْذُ بِاﷲ اور بِسمِ اﷲشریف کے بعد سورہ فاتِحہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔کم ازکم دس درہم یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی یا اُس کی رقم مہَر واجِب ہے ۔ مَثَلاً آپ نے پاکستانی 786 روپے اُدھار مہَر کی نیّت کر لی ہے (مگر یہ دیکھ لیجئے کہ مذکورہ چاندی کی قیمت پاکستانی 786 روپے سے زائد تو نہیں) تو ا ب مذکورہ گواہوں کی موجودَگی میں آپ ''اِیجاب'' کیجئے یعنی عورت سے کہیے :'' میں نے پاکستانی 786 روپے مہَر کے بدلے آپ سے نکاح کیا ۔'' عورَت کہے :'' میں نے قَبول کیا ۔'' نکاح ہو گیا ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عورت ہی خُطبہ یا سورہ فاتِحہ پڑھ کر''اِیجاب'' کرے اور مَرد کہے: ''میں نے قَبول کیا '' ، نِکاح ہو گیا ۔ بعدِ نکاح اگر عورت چاہے تو مَہرمُعاف بھی کر سکتی ہے ۔ مگر مَرد بِلاحاجتِ شرعی عورت سے مَہر مُعاف کرنے کا سُوال نہ کرے ۔
حالتِ اِرتدِاد میں ہونے والے نِکاح کا مسئلہ
    مُرتد ہو جانے کے بعد کوئی شخص اگر چِہ بظاہِر نیک راستے پر آگیا ،
Flag Counter