کہے:'' یااللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھ سے جو جو کُفرِیّات صادِر ہوئے ہیں میں ان سے توبہ کرتا ہوں۔ '' پھر کلمہ پڑھ لے۔( اگر کلمہ شریف کا ترجَمہ معلوم ہے تو زَبان سے ترجَمہ دُہرانے کی حاجت نہیں ) اگریہ معلوم ہی نہیں کہ کفر بکا بھی ہے یا نہیں تب بھی اگراحتیاطاً توبہ کرناچاہے تواسطرح کہے:''یااللہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے اگر کوئی کفرہوگیاہو تومیں اس سے توبہ کرتاہوں''یہ کہنے کے بعدکلمہ پڑھ لیجئے۔
مَدَ نی مشورہ: روزانہ ہی سونے سے قبل احتیاطی توبہ وتجدیدایما ن کرلیناچاہیئے۔ یاد رکھئے! مَعاذَاللہ عَزَّوَجَل َّجس کا کفر پر خاتِمہ ہوا وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنَّم کی آگ میں جلتا اور عذاب پاتا رہے گا ۔