Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
2 - 32
اُونٹوں نے مست ہو کر دم توڑ دیا!
حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خواص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں : میں نے ایک بار قبیلہ عرب کے سردار کے مہمان خانہ میں پڑاؤ کیا،وہاں ایک حبشی غلام زنجیروں میں جکڑا ہوا دھوپ میں پڑا تھا، ترس کھاتے ہوئے میں نے سردار سے کہا:یہ غلام مجھے بخش دیجئے۔سردار بولا:عالی جاہ!اِس غلام نے اپنی مَسحور کُن سُریلی آواز سے میرے کئی اُونٹ مارڈالے ہیں !قصّہ یوں ہے کہ میں نے اِس کو کھیت سے اناج وغیرہ لانے کیلئے چند اُونٹ دیئے اِس نے ہر اُونٹ پر اُس کی طاقت سے دُگنا بوجھ لادا اور راستے بھر گاتا رہا جس سے اُونٹ مَست ہوکر دوڑتے ہوئے بے حال ہو کر واپس آئے ، اور رفتہ رفتہ سبھی اُونٹوں نے دم توڑ دیا!حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم خواص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :یہ سُن کر میں بے حدمُتَعَجِّب ہوا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے!دَرِیں اَثنا(یعنی اتنے میں) تین چار دن کے پیاسے چند اُونٹ گھاٹ پر پانی پینے آئے، سردار نے حبشی غلام کو حکم دیا:گانا شروع
Flag Counter