Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
27 - 32
نے دلچسپی کے ساتھ پڑھا ، سنا یا گایا وہ کفر میں جا پڑا اور اسلام سے خارج ہو کر کافرو مُرتد ہو گیا ، اس کے تمام نیک اعمال اَکارت ہو گئے یعنی پچھلی ساری نَمازیں ، روزے ، حج وغیرہ تمام نیکیاں ضائع ہو گئیں ۔ شادی شُد ہ تھا تو نکاح بھی ٹوٹ گیا اگر کسی کامُرید تھا تو بیعت (بَے ۔عَت)بھی ختم ہو گئی ۔ اس پر فرض ہے کہ اس شِعر میں جو کفر ہے اُس سے فوراً توبہ کر ے اور کلمہ پڑھ کر نئے سرے سے مسلمان ہو ۔ مُرید ہونا چاہے تو اب نئے سرے سے کسی بھی جامِعِ شرائط پیر کا مُرید ہو اگر سابِقہ بیوی کو رکھنا چاہے تودوبارہ نئے مہر کے ساتھ اُس سے نکاح کرے ۔

جس کو یہ شک ہو کہ آیامیں نے اس طرح کا شعر دلچسپی کے ساتھ گایا ،سنایا پڑھا ہے یا نہیں مجھے تو بس یوں ہی فِلمی گانے سننے اور گنگنانے کی عادت ہے توایساشخص بھی اِحتیاطًا توبہ کر کے نئے سرے سے مسلمان ہو جائے ، نیز تجدیدِ بیعت اور تجدیدِ نکاح کر لے کہ اسی میں دونوں جہاں کی بھلائی ہے ۔
تجد ید ایمان کا طریقہ
    اب میں آپ کی خدمت میں نئے سرے سے ایمان لانے کا طریقہ
Flag Counter