| گانوں کے35 کفریہ اشعار |
(۳۴) حُسن خدا ہے حُسن نبی ہے حُسن ہے ہر گلزار میں
حُسن نہ ہو تو کچھ بھی نہیں ہے اس سارے سنسار میںشاعِرِ بے باک نے ''حُسن ''کو خدا کہا ہے اور یہ کفر ہے۔
(۳۵) قسمت بنانے والے ذرا سامنے تو آ
میں تجھ کو یہ بتاؤں کہ دنیا تری ہے کیا؟مذکورہ شعر میں کئی کفریّات ہیں:(۱)عذابِ نار کے حق دار شاعرِ ناہنجار کا اللہُ غفّار عزوجل کو مخاطب کرکے اس طرح کہنا:''ذرا سامنے تو آ''اللہ تعالیٰ کو مقابلہ کیلئے چیلنج کرنا ہے اور یہ اللہُ ربُّ العٰلمین جَلَّ جَلا لُہٗ کی سخت توہین ہے اور ربِّ مُبین عَزَّوَجَلَّ کی توہین کفر ہے(۲)''میں تجھ کو بتاؤں کہ دنیا تری ہے کیا ؟ '' کہہ کر اللہ تعالیٰ پر اعتراض کیا گیا ہے اور یہ بھی کفر ہے اور(۳) تیسرا کفریہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کو مقابلے کے لئے پکارا ہے۔ نعوذباللہ تعالٰی
ایمان برباد ہوگیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! یاد رکھئے ! قطعی کفر پر مبنی ایک بھی شعر جس