Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
25 - 32
ہے (۴)اس کو کسی کے رنج و غم اور بے بسی پر ہنسی اُڑانے والا قرار دیا گیا ہے اور(۵) اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض کیا گیا ہے۔
(۳۳)   میں پیار کا پجاری مجھے پیار چاہئے

         رب جیسا ہی مجھے سُندَر یار چاہئے
اس شعرمیں دو کفر یات ہيں (۱)غیرِ خدا کی پوجا یعنی عبادت کا اقرار ہے (۲)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرح کسی اور کا ہونا ممکن ماناگیا ہے۔ قراٰنِ مجید فرقانِ حمید پارہ 25سورہ شوریٰ،آیت نمبر 11میں اللہُ ربُّ العبادعَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے ۔
 لَیۡسَ کَمِثْلِہٖ  شَیۡءٌ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ البَصِیۡرُ ﴿۱۱﴾
ترجَمہ کنزا لایمان:اس جیسا کوئی نہیں اور وُہی سنتا دیکھتا ہے۔
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی بہارِ شریعت میں لکھتے ہیں : ''اللہ ایک ہے کوئی اس کا شریک نہیں نہ ذات میں نہ صِفات میں نہ افعال میں نہ احکام میں نہ اسمائ(یعنی ناموں) میں۔''              (بہارِ شریعت حصہ اوّل ص۱۷ مکتبۃ المدینہ )
Flag Counter