Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
24 - 32
اِس شعر میں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض کرنے کے ارادہ کا اظہار ہے اور اللہ عَزَّوَجَلّ َپر اعتِراض کرنا کفر ہے۔
(۲۹)  مَحَبَّت کی قسمت بنانے سے پہلے         زمانے کے مالک تُو رویا تو ہوگا

       مَحَبَّت پہ یہ ظلم ڈھانے سے پہلے              زمانے کے مالک تُو رویا تو ہوگا
(۳۰)  تجھے بھی کسی سے اگر پیار ہوتا          ہماری طرح تُو بھی قسمت کو روتا

         یہ اشکوں کے مَیلے لگانے سے پہلے             زمانے کے مالک تُو رویا تو ہوگا
(۳۱)   مرے حال پر یہ جو ہنستے ہیں تارے        یہ تارے ہیں تیری ہنسی کے نظارے

         ہنسی میرے غم کی اُڑانے سے پہلے            زمانے کے مالک تُو رویا تو ہوگا
(۳۲)   زمانے کے مالک یہ تجھ سے گِلہ ہے      خوشی ہم نے مانگی تھی رونا ملا ہے

     گِلہ میرے لب پہ بھی آنے سے پہلے            زمانے کے مالک تُو رویا تو ہوگا
    مذکورہ اشعار اللہُ ربُّ العٰلمین جَلَّ جَلا لُہٗ کی توہین سے بھرپور ہیں ، ان اشعار میں کم ازکم پانچ کُھلے کفریات ہیں(۱) اللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے رونا ممکن مانا گیا ہے(۲)اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ظالم کہا گیا ہے(۳)اسے محکوم مانا گیا
Flag Counter