اِس شعر کے اِس حصّے رب بھی دیوانہ لاگے رے میں شاعِرِ بے بَصائر کے دعوے کے مطابق اس کو خداوندِ قُدّوسعَزَّوَجَلَّ مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّدیوانہ لگ رہا ہے یقیناً یہ اُسعَزَّوَجَلَّ کی شانِ عالی میں کُھلی گالی اور کُھلاکُھلا کُفروارتداد ہے ۔ فتاوٰی تاتارخانیہ میں ہے:''جو اللہ کو ایسے وَصف(یعنی پہچان یا خاصیَّت) سے موصوف کرے جو اُس کی شان کے لائِق نہیں یا اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے کسی نام کایا اس کے احکام میں سے کسی حکم کا مذاق اُڑائے یا اس کے وعدے یاوَعید کا انکار کرے تو ایسے آدمی کی تکفیر کی جائے گی یعنی اُس کو کافر قرار دیا جائے گا۔