Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
20 - 32
(۱۸)    اب آگے جو بھی ہو انجام دیکھا جائے گا 

          خدا تراش لیا اور بندگی کر لی !
    اس شِعر کے مصرعِ ثانی میں دو صریح کفر ہیں: (۱) مخلوق کو خدا کہنا (۲) پھر اس کی بندَگی یعنی عبادت کرنا۔
(۱۹)  میری نگاہ میں کیا بن کے آپ رہتے ہیں 

       قسم خدا کی ' خدا بن کے آپ رہتے ہیں !
اِس شِعر کے مصرعِ ثانی میں غیرِخدا کو خدا کہا گیا ہے۔ یہ صریح کفر ہے ۔
(۲۰)  کسی پتّھر کی مُورت سے مَحَبَّت کا ارادہ ہے 

پرستِش کی تمنّا ہے عبادت کا ارادہ ہے
     اس شِعر میں پتھر کے بُت کی پوجا کی تمنّا اور نیّت کا اظہار ہے جو کہ کُھلاکفر ہے ۔ کیوں کہ ارادہئ کفر بھی قَطعی کفر ہے ۔اِس شعر میں اپنے لئے کفر پر رِضا مندی بھی ہے یہ بھی صریح کفر ہے۔
(۲۱)مجھے بتا او جہاں کے مالک یہ کیا نظارے دکھا رہا ہے

ترے سمندر میں کیاکمی تھی کہ آج مجھ کو رُلا رہا ہے
Flag Counter