| گانوں کے35 کفریہ اشعار |
اَوصاف کا انکار ہے ۔ یہ سب قطعا اجماعاً کفر یات ہیں۔ قائل کافر و مرتد ہوگیا یونہی خدائے رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے لئے مکان ثابِت کیا ہے یہ بھی کُفر ہے۔
(۱۵) رب نے مجھ پر ستم کیا ہے
زمانے کا غم مجھے دیا ہےاِس شِعر میں دو کفریات ہیں(۱) مَعاذَاﷲعَزَّوَجَلَّ اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ظالِم ٹھہرایا گیا اور(۲)اُس پر اعتِراض کیا گیا ہے۔
(۱۶) تجھ کو دی صورت پری سی دل نہیں تجھ کو دیا
ملتا خدا تو پوچھتا یہ ظلم تو نے کیوں کیا؟اِس شِعر میں دو صریح کفریات ہیں:اللہ عَزَّوَجَلَّ کومَعاذَاﷲعَزَّوَجَلَّ ظالم کہا گیا ہے (۲) اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض کیا گیا ہے۔
(۱۷) او میرے رَبّا رَبّارے رَبّا یہ کیا غضب کیا
جس کو بنانا تھا لڑکی اسے لڑکا بنا دیااِس کفریات سے بھر پور شِعر میں اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض اور اس کی توہین ہے ۔