Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
1 - 32
گانوں کے 35 کُفریہ اشعار   (1)
شیطان لاکھ روکے مگر یہ رسالہ مکمَّل پڑھ لیجئے اگر قُصُور وار ہوئے اور دل زندہ ہوا تو شاید نَدامت سے آپ رو پڑیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
     سرکارِمدینہ منوَّرہ،سردارِمکّہ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:اے لوگو ! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگاجس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُودشریف پڑھے ہوں گے ۔
    (فردوسُ الاخبار ج۲ص۴۷۱ حدیث ۸۲۱۰ دار الفکر، بیروت )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ 

۱؎ یہ بیان امیر اہلسنت(دامت برکاتہم العالیہ) نے تبلیغ قراٰن وسنت کی عا لمگیرغیر سیاسی تحریک،دعوت اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع (۲۰،۲۱، ۲ ۲ شوال المکرم۱۴۲۸؁ ھ مدینۃالاولیاء ملتان)میں شبِ اتوار فرمایا ۔ ضروری ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضر خدمت ہے ۔ پیش کش:۔مجلس مکتبۃ المدینہ
Flag Counter