(۱۱) اے خدا ان حسینوں کی پتلی کمر کیوں بنائی؟
تیرے پاس مِٹّی کم تھی یا تُو نے رشوت کھائی(معاذ اﷲ عزوجل ) مذکورہ شعْر میں تین صریح کُفْریات ہیں:(۱) اِس میں ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کی ذاتِ سِتُودہ صِفات پر پَتْلی کَمَر بنانے پر اعتِراض (۲)اِس پر عاجِزو بے بس ہونے کا اِلزام اور(۳) رِشوت کھانے کااِتِّہام (یعنی تُہمت)ہے۔
(۱۲) اِس حور کا کیا کریں جو ہزاروں سال پُرانی ہے
مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں جنَّتی حور کی کُھلی توھین ہے ، جنّت یا جنّت کی کسی بھی نعمت کی توہین صریح کفر ہے۔
(۱۳)حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے خدا بھی نہ جانے تو ہم کیسے جانے