| گانوں کے35 کفریہ اشعار |
مِصرَعِ ثانی میں'' چھپڑ پھاڑنا اور جیبیں جھاڑنا'' اگرچِہ مُحاوَرتاً بھی بولا جاتا ہے لیکن خدائے رحمٰنعَزَّوَجَلَّکی مبارک شان میں سخت ممنوع ہے اور اگر اللہ تعالیٰ کو اَجسام کی طرح جسم والا ماننااور اسے جیب والالباس پہننے والا اِعتِقاد کیا توصریح کفر ہے ۔ ربِّ کائناتعَزَّوَجَلَّ جسم و جسمانیات سے پاک ہے۔
(۸) بے چَینیاں سَمیٹ کر سارے جہان کی
جب کچھ نہ بن سکا تو مِرا دل بنا دیااِس شعرکے مصرعِ ثانی کے ان الفاظ '' جب کچھ نہ بن سکا'' میں اللہ عَزَّوَجَل کو '' عاجِزو بے بس'' قرار دیا گیا ہے جو کہ صریح کفر ہے۔
(۹)دنیا بنانے والے دنیا میں آکے دیکھ صدمے سہے جو میں نے تُو بھی اُٹھا کے دیکھ
یہ شعر کئی کفریّات کا مجموعہ ہے ۔اس میں اللہ تعالیٰ پر واضح اعتراض اور اس کی توہین ہے۔