| گانوں کے35 کفریہ اشعار |
کُفْر ہے اور سجدہ کا بھی اِذن طلب کیاہے، غیرِ خدا کو سجدہ تعظیمی حرام اور سجدہئ عبادت کفر ہے۔
(۵) تمہارے سوا کچھ نہ چاہت کریں گے کہ جب تک جئیں گے مَحَبَّت کریں گے سزا رب جو دے گا وہ منظور ہو گی بس اب تو تمہاری عبادت کریں گے
اِس شعر کے مِصرعِ ثانی میں دوصریح کفریات ہیں (۱) اللہُ تَوّاب عَزَّوَجَلَّ کے عذاب کو ہلکا جانا گیا ہے(۲) غیرِ خدا کیعبادت کے عزم کا اِظہار ہے ۔
(۶) یا رب تُو نے یہ دل توڑا کس موسم میں؟
''اِس مِصرَع میں اللہ تعالیٰ پراعتِراض کا پہلو نُمایاں ہے اس لئے کفر ہے اگر اِعتِراض ہی مقصود تھا توقائل کافِرو مُرتد ہوگیا۔
(۷) کیسے کیسے کو دیا ہے ایسے ویسے کو دیا ہے
اب تو چَھپَّڑ پھاڑ مولا اپنی جیبیں جھاڑ مولا