| گانوں کے35 کفریہ اشعار |
تَرْجَمَہ کَنْز ُالايمان:میرا رب (عَزَّوَجَلَّ )نہ بہکے نہ بُھولے ۔ (پ ۱۶ طٰہٰ ۵۲ )
(۲) دل میں تجھے بٹھا کر کرلوں گی بند آنکھیں پوجا کروں گی تیری دل میں رہوں گی تیرے
اِس میں اپنے مجازی محبوب کی پوجا کرنے کے عزم کا اظہار ہے جو کہ کفر ہے۔
(۳)ہا ئے! تجھے چاہیں گے اپنا خدا بنائیں گے
اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کسی اور کو خدا بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جو کہ صَریح کفر ہے۔
(۴) دل میں ہو تم آنکھوں میں تم بولو تمہیں کیسے چاہوں؟ پوجا کروں یا سجدہ کروں جیسے کہو ویسے چاہوں؟
اس میں اپنے مجازی محبوب کی پُوجا کی اجازت مانگی گئی ہے جو کہ