چلانے والو ں، شادیوں میں ریکارڈنگ کر کے بستروں پر سسکتے پڑوسی مریضوں اور نیک ہمسا یو ں کی آہیں لینے والو ں اوربے سوچے سمجھے گانے گُنگُنانے والو ں کے لئے لمحہئ فکریہ ہے۔ ذرا سوچئے تو سہی فلمی گانوں میں شیطٰن نے کیا کیا زہرگھول ڈالا ہے ! اور لوگوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جہنَّمی اور ناری بنانے کیلئے کس قَدَر عیّاری و مکاّری کے ساتھ سازو آواز کے جادو کا جال بچھا ڈالا ہے۔ میرا دل گھبراتا ہے ، َزبان حیا سے لڑکھڑا تی ہے مگر ہمّت کر کے اُمّتِ مسلمہ کی بہتری کیلئے گانوں میں بو لے جانے والے35 کُفریہ اَشعارنُمُونتًا پیش کرتا ہوں :۔