Brailvi Books

گانوں کے35 کفریہ اشعار
12 - 32
کانوں میں روئی یا فوم کے ٹکڑے رکھ دیئے جائیں ۔ فوم کے ٹکڑے مختلف انداز ( یا مختلف ناموں مَثَلاً UG FOAM EAR PL) وغیرہ میں مخصوص میڈیکل اسٹور سے بھی مل سکتے ہیں ۔ بیان کردہ احتیاطوں پر عمل کرنے کو میں واجب نہیں کہتا ۔ نیز موسیقی کی آواز آنے کی وجہ سے ا پنا گھر چھوڑکر بھاگنے یا بسوں وغیرہ کا سفر ناجائز ہو نے کا حکم بھی نہیں لگاتا کہ فی زمانہ اِس میں شدید حرج ہے۔ بس موسیقی کی آواز کو دل میں بُرا جانتے ہوئے جس سے جس طرح بن پڑے بچنے کی کوشش کر کے ثواب کمائیے۔
گانوں کے 35کُفریہ اشعار
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! یاد رکھئے !فِلمیں ڈِرامے دیکھنا اور گانے باجے سننا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔افسوس! اب تو فلمی گیت لکھنے اور گانے والے اتنے بے لگام ہو گئے ہیں کہ انہوں نے ربِّ کائنات، خالقِ ارض و سمٰوٰت عَزَّوَجَلَّ پر بھی اعتِراضات شُروع کر دیئے ہیں ۔ اپنی دکانوں اور ہوٹلوں میں گانے بجانے والوں،اپنی بسوں اورکاروں میں فلمی گیت
Flag Counter