Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
7 - 32
    میں مسلسل سنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کرتارہا ۔دعوتِ اسلامی نے میرے کردار کو غلاظتوں سے پاک کرکے مجھے سُتھرا کردیا ۔میں فرائض وواجبات پر عمل کے ساتھ ساتھ سنَّتوں اور مستحبات پر عمل کے لئے بھی کوشاں ہوگیا۔ مَدَنی ماحول نے مجھ پر جو رنگ چڑھا یا اسے دیکھ کر کچھ ہی عرصے میں نہ صرف میرے چھوٹے بہن بھائی بلکہ میرے والدین بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر سنّتوں کے عامل بن گئے ۔اللہ تعالیٰ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ،جن کے ایک بیان نے ہمارے فلمی گھرانے کو مَدَنی گھرانے میں تبدیل کردیا ۔دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کی مختلف ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کرتے کرتے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ڈویژن مُشاورت کے خادم(نگران)کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کررہاہوں۔
اے عشق ترے صدقے جلنے سے چھٹے سَستے 

جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter