Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
4 - 32
جن کے سر پر سبز عمامہ بھی تھا ،نے کھڑے ہوکراعلان کیا :'' دعوتِ اسلامی کاہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع بائکلہ میں ہوگا ،جس کے لیے بس کی ترکیب ہے ،تمام اسلامی بھائی اس اجتماع میں شرکت فرمائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سحری کی بھی ترکیب ہو گی۔ ''میری نگاہیں تو فلمی دُنیا میں بے حیا اداکاراؤں کی نیم عُریاں اداؤں کو دیکھنے کی عادی تھیں ، جب میں نے اعلان کرنے والے کے پاکیزہ وسُتھرے حلئے کو دیکھا تو مجھے اپنی آنکھوں میں ٹھنڈک سی محسوس ہوئی ۔اُن کی دعوت کانوں کے راستے میرے دل میں تو اُتری مگر میں دینی معلومات میں کَورا تھا اس لئے نہیں جانتا تھا کہ ہفتہ وار اجتماع کیا ہوتاہے ؟ میں اُسی وقت گھرگیااوروالدہ سے کچھ باتیں پوچھیں اور اجتماع میں جانے کے لئے مشورہ کیا ،اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے کہ انہوں نے بھی مجھے ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی ترغیب دے دی کہ تمہیں اجتماع میں ضرورشرکت کرنی چاہے۔ میں نے اجتماع میں شرکت کی۔وہاں پر تلاوت ،نعت ،سنّتوں بھرابیان ،ذکر اور رقت آمیز دُعا مجھے پسند تو بہت آئی مگر میری آنکھوں پر بندھی غفلت کی پٹی پوری طرح کھُل نہ سکی اور میں رمضان کا مہینہ رخصت ہونے کے بعد حسبِ سابق فلم کی اندھیر نگر ی میں جاگھسا ۔ افسوس!دوبارہ