Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
28 - 32
میں جُوں جُوں بیان سنتا جارہا تھا میری قلبی کیفیت بدلتی جارہی تھی۔ دوران ِ بیان ہی میں نے نیّت کرلی کہ سنّت کے مطابق داڑھی رکھوں گا۔بیان کے اختتام پر میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔ اب توذہن یہ بن چکاہے کہ زندگی کا اصل لطف تو دعوت اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول میں ہے کہ جہاں عشق ِمصطفی صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلم کے جام پلائے جاتے ہیں ، اس سے پہلے کہ سانس کی مالا ٹوٹے، ہر مسلمان کو آخرت کی تیاری کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجاناچاہیے ۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ! تیرے اچھوں کا تصدق ہماری پیا ر ی تحریک دعوت اسلامی کو دن گیارہوں رات بارہویں ترقی عطافرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم 

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اصلاح کاانوکھاذریعہ
    کوئٹہ(بلوچستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِ لُباب ہے کہ ایک مرتبہ مجھے اپنے چند دنيا دار دوستوں کے ساتھ سیرو ت فريح کيلئے مری، پنڈی ،
Flag Counter